پتور8/اگست (ایس او نیوز)خواتین کے لئے قائم ایک پیئنگ گیسٹ(پی جی) ہاسٹل میں رہنے والی لڑکیوں کو رات کے وقت ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا نام نمن نائیک (26سال) ہے۔جس پر الزام ہے کہ وہ ہاسٹل میں رات کے وقت جاکر وہاں پر موجود کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ پتہ چلاہے کہ یہ اس کی ماں کی طرف سے چلایا جارہا پیئنگ گیسٹ ہاسٹل ہے۔ لڑکیوں کی طرف سے شکایت ملنے پر پتور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر مہیش پرساد، سب انسپکٹراور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے نمن نائیک کوpocsoایکٹ کے تحت گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق نمن نائیک پر اس سے قبل اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کا معاملہ درج ہوچکا ہے۔